مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری ،درجہ حرارت منفی12 تک گر گیا،سردی کی شدت میں اضافہ

اتوار 13 دسمبر 2015 17:30

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی 12 تک گرگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،برفباری کی وجہ سے نیشنل ہائی وے بند کر دیا گیا جس سے ٹرکوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،وادی نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی 12 تک گرگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

بھاری برف باری کے باعث کشمیر کو انڈیا سے ملانے والا نیشل ہائی وے بند کر دیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی لمبی قطاروں میں پھنسے لوگ جنت نظیر وادی کی خوبصورت برف باری سے محظوظ ہوتے اور تصویریں بناتے ٹریفک کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کشمیر کے سیاحتی مقام گل مرگ میں اب تک پانچ سے سات انچ برف پڑ چکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :