مودی دورِجدید کا ہٹلر ہندوستانی عوام کے پاس جان چھڑانے کا آخری موقع ہے وہ کشمیریوں سمیت خالصتان کے حامیوں اور دلتوں کو انکا حق آزادی دلائیں ،سردار یعقوب

پیر 14 دسمبر 2015 14:20

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ قدرت کی مہربانی سے آئندہ حکومت میں پھر دو جھنڈوں سمیت ملک و قو م کی خدمت کے لیے موجود رہوں گا آزاد کشمیر کو ایجوکیشن ماڈل سٹی بنا کر دم لیا جائے گا میں غربت میں پڑھا ہوں مجھ سے بڑھ کر کسی کو غربت کا احساس نہیں میں نوجوان نسل سے یہ احساس ختم کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ جموں کشمیر کو آزاد کروا سکیں آئندہ حکومت میں عوام کے تعاون کے باعث پھر دو جھنڈوں سمیت ملک و قو م کی خدمت کے لیے موجود رہوں گا تعلیمی پیکہج دو سال پہلے منظور ہو جاتا اگر مخالفین سازش نہ کرتے بھارت کشمیر میں قابض فوجیوں کے لئے گھر بنانے کا عمل ترک کر ے ایسا کرنا کشمیریوں میں اقلیت میں بدلنا سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ریاست محمد یعقوب خان ماڈل سکول پوٹھی بالا کی سالانہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ماڈل سکول پوٹھی بالا کے اساتذاہ کو جلد مظفرآباد یا اسلام آباد بلو ا کر صدراتی ایواڈ دوں گا تاکہ آزاد کشمیر بھر کے سرکاری سکولوں کی استانیاں اور استاد ان کی تقلید کر کے سرکاری سکولوں کو ایک مرتبہ پھر طلبہ اور طلبات کے لئے مثالی ادارے بنا سکیں ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز ایک وویمن یونیورسٹی کے قیام کے بعد حالیہ تعلیمی پیکج دے کر پی پی پی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانا چاہتے ہیں میری کوشش ہے کہ جلد راولاکوٹ میں انجیئر نگ کالج بھی بنے گلگت بلتستا ن کے طلباء کے لیے آزاد کشمیر میں سو فیصد کوٹہ بڑھایا مقبوضہ کشمیر کے طلبا ء اور طا لبات بھی آزاد کشمیر میں آ کر ان اداروں میں پڑھیں گے اگلی منزل کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر بنانا ہے محکمہ تعلیم میں نئے لو گ پبلک سروس کمیشن کے تحت تقرر کیے جائیں گے، دریں اثناء ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے اگر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ایک یونٹ بنایا جائے تو وہ صدارت گلگت بلتستان کے لیے چھوڑ دیں گے وزارت داخلہ اس خطہ کے حوالہ سے مشاورت کے لیے کشمیری قیادت کو بھی نمائندگی دے آزاد کشمیر کا واحد حکمران ہو ں جو گلگت گیا تو دس کلو میٹر جلوس نے میرا استقبال کیا میرے کہنے پر گلگت میں لوگوں نے اپنے گھروں پر آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا فرزانہ یعقوب ا لیکشن لڑے گی اور آٹھ ہزار ووٹوں سے جیتے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف فاروق حیدر کی جگہ کسی اور کو بھیج رہے ہیں ایک طرف وہ ایک طرف میرے مخالف کو جیتوانے کے لیے لوگوں کے آگے بھیک مانگ رہا ہے تو دوسری طرف اس کا قائد سکندر حیات میر ے مخا لف کی مخالفت کر رہا ہے دوغلے پن والوں کو آزاد کشمیر کے لوگ کبھی اقتدار میں نہیں آنے دینگے مقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ سے مسلسل میرا رابطہ ہے جبکہ آزاد کشمیر کا واحد حکمران ہوں جو گلگت گیا تو دس کلو میٹر جلوس نے میرا استقبال کیا میرے کہنے پر گلگت میں لوگوں نے اپنے گھروں آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا فر زانہ یعقوب الیکشن لڑے گی اور آٹھ ہزار ووٹوں سے الیکشن جیتے گی آزاد کشمیر کا واحد حکمران ہوں جو گلگت گیا تو دس کلو میٹر جلوس نے میرا استقبال کیا میرے کہنے پر گلگت میں لوگوں نے اپنے گھروں آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا ، نریندر مودی دورِجدید کا ہٹلر ہے ہندوستانی عوام کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ مودی سے جان چھڑائیں اور کشمیریوں سمیت خالصتان کے حامیوں اور دلتوں کو انکا حق آزادی دلائیں اگر ایسا نہ ہوا تو ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا مودی ہندوستان کا گورباچوف ثابت ہو گا مودی کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملے کا خطرہ موجود ہے لیکن اگر اس نے یہ غلطی کی تو آزاد کشمیر اس کے لیے قبرستان ثابت ہو گا پاکستان پر پہنچنے سے قبل آزاد کشمیر کے غیور لوگ 1947کی یاد تازہ کرتے بھارتی فوج کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں پانچ سو سے دس ہزار تک میرے زاتی ووٹ ہیں پیپلز پارٹی بارہ سو تک محدود ہو گئی تھی مجبورا مجھے بھی پیپلز پارٹی کو سلوٹ کرنا پڑا عوام با شعور ہیں وہ کسی لیڈر کے بہکاوے میں نہیں اائیں گے۔

متعلقہ عنوان :