بیرسٹر سلطان محمود نے بھمبر میں تحصیل، شہر اور باقی تنظیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

دسمبر تک تمام تنظیمی امور مکمل ،پارٹی سیکرٹریٹ کھول دئیے جائیں،جارحانہ انداز میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرکے روایتی مک مکا کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

بدھ 16 دسمبر 2015 17:46

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16دسمبر۔2015ء) )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں بھمبر میں بھی تحصیل، شہر اور باقی تنظیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردتے ہوئے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک تمام تنظیمی امور مکمل ،پارٹی سیکرٹریٹ کھول دئیے جائیں تاکہ پھر جارحانہ انداز میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرکے روایتی مک مکا کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں،بھمبر کو میں نے ہمیشہ اپنا سیاسی قلعہ سمجھا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی بھیمبر کشمیر پی ٹی آئی کا سیاسی قلعہ ثابت ہو گا اور یہاں سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے فتح یاب ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پرکشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر چوہدری انعام الحق سے ایک ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم رکنیت سازی کے مرحلے کی تکمیل کے بعداب تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرنا چاہتے ہیں اورتاکہ اسکے بعد ساری توانائیاں عوامی رابطہ مہم پر سرف کرسکیں۔ تاکہ کشمیر پی ٹی آئی جو کہ اس وقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی طاقت بن چکی ہے اس پارٹی کو آئندہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو انھوں نے کہا کہ کشمیر پی ٹی آئی اقتدار میں آکرایک نیا آزاد کشمیر بنائے گی اور عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ، نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو اسمبلی میں 33فیصد نمائندگی بھی دی جائے گی۔