پشاورآرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیل کر دہشت گردوں نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے ، ملک کوجہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی مذموم سازش کی ، چوہدری امجداقبال

افواج پاکستان ، ملکی دفاع کے تحفظ کے ذمہ دار سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپورآپریشن کرکے انہیں بتادیا،مکروہ عزائم پایہ تکمیل تک نہیں پہنچیں گے، پاکستان ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن رہا ہے، ڈپٹی کمشنرمیرپور

بدھ 16 دسمبر 2015 17:46

میرپور ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16دسمبر۔2015ء) )ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاکہ 16 دسمبر2014 کودہشت گردوں نے پشاورآرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیل کر ملکی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے ، ملک کوجہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی مذموم سازش کی جسے قوم نے متحد ہوکرناکام بنادیابلکہ افواج پاکستان اورملکی دفاع کے تحفظ کے ذمہ دار سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کرکے انھیں بتادیاکہ ان کے مکروہ عزائم پایاتکمیل تک نہیں پہنچیں گے۔

انھوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو اقداما ت اٹھائے ہیں اس سے سماج دشمنوں کاقلع قمع ہورہاہے اور پاکستان ایک بارپھر امن کاگہوارا بن رہاہے۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ومنظم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے سانحہ APS کے شہداء کی یاد میں پائلٹ ہائی سکول نمبر1 میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت صدرمعلم چوہدری محمدعجائب نے کی جبکہ تقریب سے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد پہلوان، سیکرٹری جنرل قومی تقریبات کمیٹی الطاف حمیدراؤ، صدرڈسٹرکٹ بارمیرپورمظفرعلی ظفر، صدرکشمیرپریس کلب محمدظفیربابا، مرکزی انجمن تاجراں کے صدرسہیل شجاع مجاہد، چوہدری محمدنعیم، چوہدری محمود، جنرل سیکرٹری APCA راجہ رشید، قیصرشیراز کاظمی، کے ڈی چوہدری، مسلم کانفرنس کے عبدالشکورمغل، ضیاء منہاس، خواجہ لیاقت، جنرل سیکرٹری ٹیچرایسوسی ایشن منیراحمدنازنے خطاب کیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدلطیف غوث نے سرانجام دیئے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز، ڈی ایس پی راجہ اظہراقبال، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری محمدمشتاق، سیکرٹری جنرل بارایسوسی ایشن شمیم اختر، سینئرنائب صدرراجہ چیمبرآف کامرس راجہ خالد،تنویرغازی، صدرمعلم کلیال شہرومحمداسلم چوہدری، ایپکاکے محمداکرم مغل،سردارمعروف،قیصرمسعود بٹ، سابق صدرکشمیرپریس کلب محمدامین بٹ، جنرل سیکرٹری شجاع عزیز جرال، سابق سیکرٹری مالیات خالد انجم، عدنان جبارمغل، تاجدارسبحانی، قاضی احتشام، مرزامحمدایوب جرال، قیصرمسعودبٹ کے علاوہ انجمن تاجراں، وکلاء، صحافیوں، اساتذہ اورمختلف سکولوں کے بچوں اورسول سوسائٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ دہشت گرد ملک کواندھیروں میں دھکیلناچاہتے تھے مگرہماری نئی نسل نے ان کے عزائم کوقلم اور کتاب کی طاقت سے ناکام بنادیا۔ جنرل راحیل شریف نے بھرپورآپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کوتباہ وبرباد کردیاقوم یکجاہوگئی۔آج دہشت گردوں کوچھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔ انھوں نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول بدترین سانحہ تھامگرقوم نے اس موقع پرمتحد ہوکردشمن کے عزائم کوخاک میں ملادیا۔

جنرل راحیل شریف نے ایک بہترین سپہ سالار کی حیثیت سے آپریشن کرکے دہشت گردوں کوبھاگنے پرمجبورکردیا۔ انھوں نے کہاکہ ایسے سانحات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ مقررین نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جانوں کانذرانہ دینے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ مقررین نے کہاکہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں ایک خطرناک سانحہ تھاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

قبل ازیں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور ، پاک آرمی ، شہداء کشمیر کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور شہداAPS کے بچوں اوراساتذہ کی جراتوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کیاگیاکہ شہداء آرمی پبلک سکول پشاورسمیت دہشت گردی کانشانہ بننے والوں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔ اس موقع پرطلبا نے قومی ملی نغمے پیش کرتے ہوئے APS کے بچوں کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کیا۔ سیکرٹری جنرل قومی تقریبات کمیٹی الطاف حمیدراؤنے قراردادیں پیش کیں جومتفقہ طورپرمنظورکی گئیں ۔ تقریب کے آخرمیں شہداء آرمی پبلک سکول کے بچوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :