مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھمپور میں ہندوانتہاپسندوں کا کشمیری مسافروں پر حملہ

اتوار 20 دسمبر 2015 14:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع ادھمپور میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے تین کشمیری مسافروں پر حملہ کرکے ان کو شدید تشدد کانشانہ بنایا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہلال احمد ملک، یاور حنیف بٹ اور بلال احمد بٹ ادویات بنانے والی ایک کمپنی میں کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلال احمد نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئیکہا کہ دن گیارہ بجے کے قریب ہم نے بانہال ریلوے سٹیشن سے جموں کے لیے ایک ٹیکسی کرایہ پر لی اور ادھمپور کے قریب ہم کچھ کھانے پینے کے لیے ایک ڈھابے پر رک گئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم بیٹھے ہی تھے کہچند افراد نے آکر ہمیں مارنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر مخالف نعرے لگار ہے تھے اور ہمیں بھارت دشمن کہہ کر گالیاں دے رہے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں بٹنگو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا کشمیری ٹرک ڈرائیور زاہد رسول اسی علاقے میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے بعد دہلی کے ایک ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :