بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون سیاح زیادتی کا شکار

اتوار 20 دسمبر 2015 14:22

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) بھارتی ریاست گووا کے ساحلی علاقے آرمبول میں کینیڈا کی خاتون سیاح کوشدید تشدد کا نشانہ بناکرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطا بق بھارتی پولیس نے کہا کہ الن نامی شخص نے اٹھائیس سالہ کینیڈین خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص اور متاثرہ خاتون کی ملاقات ساحل پر ہوئی اور اس نے رات کو خاتون کا پیچھا کیا جب وہ اپنے گیسٹ ہاؤس جارہی تھیں ۔ ملزم نے خاتون کو پکڑ کر اس پر تشددکیا اور اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ آرمبول ایک ساحلی قصبہ ہے جو یورپی سیاحوں میں بے حد مقبول ہے اور یہ علاقے وزیر اعلی لکشمی کانت پرسیکرکے حلقہ انتخاب منڈریم میں ہے۔

متعلقہ عنوان :