آزاد ریاست کی عزت و قار اور قومی تشخص پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سردار محمد یعقوب خان

آزاد کشمیر کو خودانحصاری کی راہ پر گامرن کریں گے، بھیک مانگ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں،تقریب سے خطاب

پیر 21 دسمبر 2015 20:21

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد ریاست کی عزت و قار اور قومی تشخص پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کشمیر کونسل کا ترقیاتی فنڈز روکنا سراسر نا انصافی ہے۔ کشمیر کونسل کے حکمران آزاد کشمیر کے نمبردار بننے کی کوشش نہ کریں۔ وزیراعظم پاکستان کشمیر کونسل کے فنڈز کی بندر بانٹ کا نوٹس لیں۔

سیاست کوئی آسان کام نہیں راہ اپنی انا اور شخصیت کو مٹا کر کام کرنا پڑتا ہے آزاد کشمیر کو خودانحصاری کی راہ پر گامرن کریں گنے۔ بھیک مانگ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں گورنمنٹ بہادر علی خان پوسٹ گریجویٹ کالج کھڑک راولاکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کالج کی پرنسپل شاہدہ آمنہ نے سپاسنامہ پیش کیا جس میں انہوں نے کالج کی چار دیواری کی تعمیر  ویمن یونیوسرٹی کا درجہ دینے  پانی کی قلت دور کرنے  فلٹر پلانٹ کی درستگی  ہاسٹل وارڈن کی تعیناتی اور غریب بچیوں کو فیس معانی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے بعد اس کالج کی تباہی کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔ معلمات خود پتھر ہٹا کر طالبات کے بیٹھنے کے لئے جگہ صاف کرتی تھیں۔ مشکل ترین حالات میں کالج نے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام بنایا۔ ایسے ہی اداروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے حالیہ تعلیمی سروے کے مطابق پونچھ ڈویژن خصوصاً راولاکوٹ سرفہرست ہے جہاں سے غازی ملت سردار ابراہیم خان  فاتح پونچھ کیپٹن حسین شہید  سردار عبدالقیوم خان  مسعود خان اور دیگر نے تحریک آزادی اور اسکے بعد نمایاں کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2001ء کے بعد ایک میڈیکل کالج کے قیام پر آزاد کشمیر کی تمام برادریوں اور اضلاع کو باہم دست و گریبان کرکے منصوبے کو ہی سبوتاژ کردیا گیا تھا۔ میں نے 2009ء میں وزیراعظم کی حیثیت سے تین ڈویژنوں میں تین میڈکل کالج بنانے کا اعلان کیا۔ میرے بعد دو وزراء اعظم آئے لیکن وہ اس جانب ایک انچ بھی پیشرفت نہ کر سکے لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف وہ تین میڈیکل قائم کر دیئے بلکہ تین نئی یونیورسٹیاں اور پانچ کیمپس قائم کر دیئے۔

انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے سیاستدانوں کے نصیب میں ایسے کام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ساڑھے چھ ارب روپے کی لاگت سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے شاہرات تعمیر ہونے کے بعد پونچھ کا نقشہ ہی تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں پیشرفت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ پوسٹ گریجویٹ کالج میں یونیورسٹی کے بعض شعبے کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کاہکہ اللہ نے موقعہ دیا تو آزادکشمیر کے تین ایئر پورٹس توسیع دیکر آپریشنل کرینگے۔ اس موقعہ پر صدر آزاد کشمیر نے پوسٹ گریجویٹ کالج کھڑک کی غریب طالبات کی فیس معافی کیلئے ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔