جنرل آفس کمانڈنگ23ڈویژن جہلم میجرجنرل چراغ کی اہلیہ نے آرمی پبلک سکول میں سرماہی گالہ کاافتتاح کر دیا

منگل 22 دسمبر 2015 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) جنرل آفس کمانڈنگ(جی اوسی)23ڈویژن جہلم میجرجنرل چراغ حیدرکی اہلیہ نے آرمی پبلک سکول میں تین روزہ سرماہی گالہ کاافتتاح کیاسکول آمد پرکرنل رزاق احمد،پرنسپل شمشیراورسکول کے بچوں نے مہمان خصوصی کااستقبال کیابیگم جی اوسی میجرجنرل چراغ حیدرنے مختلف سٹالزکامعائنہ بھی کیااس موقع پرانہوں نے پوزیشن ہولڈرزطلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے سرماہی گالہ کی افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی ،سول وآرمی آفیسران سمیت طلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :