مسلم لیگ ن کی طلبہ تنظیم کے آزاد کشمیر میں دو گروپ سامنے آگئے

بدھ 23 دسمبر 2015 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء ) ایم ایس ایف (این ) آزاد کشمیر دھڑا بندی کا شکار ہوگئی ،مسلم لیگ ن کی طلبہ تنظیم کے دو گروپ سامنے آگئے ،مرکزی صدر سردار عدنان نے آزاد کشمیر بھر کی تنظیم کا اعلان کر دیا ، زبیر کیانی نامی گروپ بھی ایم ایس ایف (این)کی قیادت کا دعویدار ہے ۔سردار عدنا ن کو نوجوانوں کی اکثریت حاصل فاروق حیدر کی بھی آنکھ کا تارہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ایس ایف این کے مرکزی صدر سردار عدنان نے آزاد کشمیر بھر میں متوازی باڈی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ایم ایس ایف (این ) میں 2گروپ سامنے آ گئے ہیں سردار عدنان پارٹی صدر دفاروق حید ر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور اکثر انکے ساتھ ہی پائے جاتے ہیں جبکہ زبیرکیانی نامی نوجوان بھی ایم ایس ایف کی صدارت کا دعویدار ہے اور اس نے بھی آزاد کشمیر میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو تشکیل دے رکھا ہے گزشتہ روز ایم ایس ایف (این) آزادکشمیر کے مرکزی صدر سردار عدنا ن نے مرکزی تنظیم کے عہدیداروں کا نوٹیفکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مرکزی سنیرنائب صدر راجہ ساجد، شہروز حمزہ ڈپٹی سیکڑی جنرل،سیکڑی اطلاعت کامران عارف،جوائنٹ سیکڑی راجہ قمر سرفراز نائب صدر پنجاب راجہ لقمان،نائب صدر سدھنوتی سردار عامر نائب صدر باغ،سردار رضوان عباسی عنائب صدر مظفرآباد زعیم بخاری ،سردار مہتاب خان نائب صدر کوٹلی،نائب صدر نیلم اکرام بٹ نائب صدر میرپور عدیب چوہدری،صدر پونچھ سردار ذولفقار گلزار،نائب صدر بمبر راجہ شجاعت،نائب برطانیہ راجہ زاہد،نائب صدر امریکہ چوہدری اویس،ضلعی صدرباغ راجہ طارق سیکڑی جنرل ارمغان راجہ سینر نائب صدر سرور سلیم آرگنائزر جاوید ریفعت نائب صدر عمران شام،ڈپٹی سیکڑی جنرل سلیم سردار جائنٹ سیکڑی حمزہ سردار ڈیپٹی آرگنائزر حمزہ راجہ،سیکڑی اطلات عابد حسین،ضلعی صدر سد ھنوتی ماجد سردار،سیکڑی جنرل ملک اویس نائب صدر بشیر عثمان.

متعلقہ عنوان :