25دسمبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی اہمیت کا دن

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:42

اسلا م آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) 25دسمبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی اہمیت کا دن سمجھا جاتا ہے۔25دسمبر کو پاکستان میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے جبکہ اسی روز سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف کا یوم پیدائش بھی ہے۔25دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی اپنا سب سے بڑا تہوار کرسمس مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

25دسمبر 1927ء کو بھارت کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سارنگی نواز رام نارائن کا جنم دن بھی ہے اسی روز یعنی 25دسمبر کو بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش بھی ہے۔25دسمبر 1977ء کو معروف برطانوی اداکار چارلی چپلن اور25دسمبر 2006ء معروف امریکی گلوکارجیمز براؤن کا یوم وفات ہے۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف میوزک ڈائریکٹر بابا جی اے چشتی کا یوم وفات اور معروف سیاستدان غلام احمد بلور کایوم پیدائش بھی 25دسمبر کو ہے۔

متعلقہ عنوان :