امت مسلمہ کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ، سید علی گیلانی

اسلام کے نام پر حاصل کیا جانے والا ملک مسلم دنیا میں ایک راہنما بن سکتا ہے ، تقریب سے خطاب

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ” گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کے لئے پاکستان کے کردار کو انتہائی اہم اور ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل اور قائم کیا گیا ہے اور اگر ملک اسلام کو اسٹیٹ سطح پر اپنائے تو مسلم دنیا میں ایک راہنما کا کردار ادا کر سکتا ہے اور مسلمانوں کی موجودہ زبوں حالی ختم کرنے کے لئے انتہائی اہم کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر پورہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے داعش اور اس طرح کی دوسری تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں اسلام کی ترجمانی نہیں کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کی پیداور ہیں جن قوتوں نے مسلمانوں کو شیعہ و سنی اور دوسرے ناموں پر ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کر دیا ہے انہوں نے کہ اکہ پاکستان ایک انتہائی اہم مسلم ریاست ہے اور اسے دنیا بھسر میں مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری دینی اور تہذیبی شناخت کو ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ ہماری جدوجہد آزادی کو بھی بے اثر کیا جا سکے اپنی بچیوں کو فوج کے اہتمام سے سیرو سیاحت پر بھیجنے والے والدین کے غیرت اور ایمان پر ماتم کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ یہ وہی فوج ہے جو کشمیر میں اجتماعی عصمت دری کے سینکڑوں واقعات میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی اس طرح کی کمزوریاں آزادی کی تنزلی و مسافت کو طویل کر رہی ہیں اور ان ہی کمزوریوں کی وجہ سے جدوجہد کا ثمر ابھی تک نہیں نکلتا ہے ۔