چناری، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مرزا آصف مغل کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:13

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مرزا آصف مغل کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ان کی نماز جنازہ چناری گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر قاضی محمد ابراہیم نے پڑہائی جس میں اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان ،چیرمین معائنہ و عملدرآمد کمشن صاحبزادہ اشفاق ظفر،سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی کمشنر مظفرآباد امتیاز نوری،ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر،ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سردار وحید،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا عا صم خالد اعوان،ایس پی ہٹیاں بالا،ڈی ایس پی ہٹیاں بالا،سینئر نائب صدر میجر گل زمان اعوان، مرکزی جائنٹ سیکرٹری سید عجائب ہمدانی ڈسٹرکٹ پر یس کلب ہٹیاں بالا کے صدر ظاہر ہمدانی مسلم لیگ ن ضلع ہٹیاں بالا کے صدر فرید خان،سید منیر ہمدانی،راشد کا ظمی، خالد ہمدانی ،اسد ہمدانی،سمیت دیگر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحو مہ کو ان کے آبائی قبرستاں چناری میں آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا جموں و کشمیر جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز احمد میر ،عبدالوحید چوہدری اور دیگر نے مرزا آصف کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت بلندی درجات اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کی ہے اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں اور شہید مرزا سجاد انجم کی ماں تھیں مرحومہ نے مشکل حالات میں اپنے بیٹوں کی شاندار پرورش کی اللہ تعالیٰ سب کو ایسی ماں ،بہن،بیٹی دے مرحومہ انتہائی با جرت اور استقامت والی خا تون تھی سیاسی زندگی میں جب بھی ہماری ان سے ملاقات ہو ئی وہ دعاؤں کے ساتھ رخصت کر تی تھی ماں اس دنیا کا وہ عظیم رشتہ ہے جس کا نعمل البدل کو ئی نہیں ہو تا اللہ تعالی سب پر ان کی ماؤں کا سایہ زندگی کی آخری سانسوں تک قائم و دائم رکھے ۔

متعلقہ عنوان :