عوامی احتجاج رنگ لے آیا جاگراں فیز ون سے مقامی بجلی کی مرحلہ وائز تقسیم پر پی ڈی او اور برقیات کی انتظامیہ نے رضا مندی دیدی

پیر 28 دسمبر 2015 13:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) عوامی احتجاج رنگ لے آیا جاگراں فیز ون سے مقامی بجلی کی مرحلہ وائز تقسیم پر پی ڈی او اور برقیات کی انتظامیہ نے رضا مندی دیدی جاگراں فیز ون سے 03میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گئی مقامی بجلی کی سپلائی شروع ابتدائی مرحلہ میں یونین کونسل کنڈل شاہی ، یونین کونسل سالخلہ ، بلدیہ آٹھمقام کے علاقوں کو بجلی کی ترسیل کا عمل شروع کردیا گیاضلعی ہئڈ کوارٹر آٹھمقام میں وزیر تعلیم سکولز و ایم ایل اے حلقہ نیلم میاں عبدالوحید کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤ س آٹھمقام میں منعقدہ اہم اجلاس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن ،چوہدری امتیاز، سیکرٹری پی ڈی او و برقیات وجاہت رشید بیگ، چیف انجنئیر برقیات سلیم اعوان، ڈائریکٹر پی ڈی او،ڈپٹی کمشنر نیلم ، ایس پی نیلم عوامی نمائندگان ، تاجر، وکلاء میڈیا نمائندگان میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، چار گھنٹے سے زیادہ دیر جاری رہنے والے اہم اجلاس میں محکمہ برقیات اور پاور ڈویپلمنٹ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جاگراں فیز ون سے مقامی بجلی کو مرحلہ وائز نیلم کے عوام کو دیا جائے گا پہلے مرحلے میں کٹن گرڈ اسٹیشن سے 1500کلو واٹ بجلی سپلائی کی جائے گئی جو کہ یونین کونسل سالخلہ اور بلدیہ آٹھمقام کے علاقوں باٹا،سالخلہ، کٹھہ پیراں، لڑی مینگل، شاہکوٹ،لالہ ، پالڑی، بگنہ بن چھتر، راؤٹہ،چک مقام ، آٹھمقام ، کو فراہم کی جائے گئی جس پر عمل درآمد آج سے ہی شروع کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 05جنوری سے اپ گریڈ کیا جائے گا ، جس دوران یونین کونسل نیلم کے علاقوں کیرن، نگدر، لوات کو بجلی کی فراہمی کی جائے گئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کادورانیہ06گھنٹے تک محیط ہوگا جس کا ٹائم ٹیبل ڈپٹی کمشنر نیلم عوامی نمائندگان،میڈیا ،وکلاء اور محکمہ برقیات ،اور پی ڈی او کی مشاورت سے طے کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں یونین کونسل اشکوٹ، کے علاقوں جورا، بانڈی، اشکوٹ، فلاکن لیسواء ، اور یونین کونسل باڑیاں کے علاقوں چلہانہ ، میرپورہ،باڑیاں اور دیگر علاقوں کو فراہم کی جائے گئی قبل ازیں نوسیری گرڈ اسٹیشن سے تین میگاواٹ بجلی چلہانہ، باڑیاں ، میرپورہ ، لیسواء ، جورا،فلاکن ، یونین کونسل نیلم کے علاقوں کو دی جائے گئی جوکہ جاگراں فیز ون کی چار میگاواٹ بجلی پوری ہونے تک عارضی بنیادوں تک دی جائے گئی جس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم از کم کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں عوام علاقہ نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز و ایم ایل اے حلقہ نیلم میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ ، نے کہا کہ حکومت کاکام عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے ، اگرچہ پورا ملک اس وقت لوڈ شیڈنگ میں مبتلاء ہے لیکن باوجود اس کے جن جن علاقوں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی اولین ترجیع ہوتی ہے نیلم کے عوام نے تاریخ ساز قربانیاں دیں مقامی بجلی عوام کا حق ہے حکومت نے وسائل مہیا کرکے اپنا فرض پورا کیا اب محکمہ جات کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان کی ضروریات پوری کریں ، بیورو کریسی حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے ، اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویثن چوہدری امتیاز نے کہا کہ حکومت نے وسائل مہیا کرکے اپنی زمہ داری پوری کردی اب سہولیات کی فراہمی محکمہ جات کی زمہ داری ہوتی ہے نیلم ویلی بجلی میں خود کفیل علاقہ ہے یہاں سے پیدا ہونے والی مقامی بجلی پر پہلا حق عوام کا ہے جوکہ انہیں ملنا چائے محکمہ برقیات اور پی ڈی او کی انتظامیہ جاگراں فیز ون اور سرگن پاور پراجیکٹ سے بجلی ترجیع بنیادوں پر اہل علاقہ کو فراہم کریں رکاؤٹ دور کی جائے عوام اور بیوروکریسی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے جوقائم و دائم رہنا چائے اس موقع پر سیکرٹری برقیات و پی ڈی او نے متعلقہ آفیسران کو ہدائت دی کے تمام ٹیکنیکل پوائنٹس کو دور رکھ کر اہل علاقہ کو معاہدے کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی سپلائی مہیا کی جائے ، چیف انجنئیر برقیات اور ڈائریکٹرز پی ڈی او فوری بنیادوں پر بجلی کی فراہمی شروع کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی جائے اس موقع پر عمائدین علاقہ اور ایکشن کمیٹی نیلم ، نے حکومت، انتظامیہ اور محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا اور معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ عنوان :