جاگراں فیز ون اور سرگن پاور پراجیکٹس سے مقامی بجلی کی فراہمی خوش آئند ہے‘ملک حیات

پیر 28 دسمبر 2015 13:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) نیلم یوتھ فورم کے چیئرمین ملک حیات نے کہا ہے کہ جاگراں فیز ون اور سرگن پاور پراجیکٹس سے مقامی بجلی کی فراہمی خوش آئند ہے نیلم یوتھ فورم نے08سال قبل جو تحریک شروع کی تھی الحمد اللہ اس تحریک کے نتائج عوام کے سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، نیلم میں ایس کام موبائل سروس اور جاگراں فیز ون سے مقامی بجلی کی فراہمی سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گئی ہمارے ایجنڈے کو دو اہم پوائنٹس پر عمل درآمد ہوچکاہے ، صرف اسی پر ہی اتفاق نہ کیا جائے بلکہ نیلم کے دیگر علاقہ جات کو بھی اس سہولت سے استفادہ دیا جائے ، وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ نوجوانوں کی تحریک کاریگر ثابت ہوئی ، انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کو اس وقت دیوانے کا خواب کہنے والے آج نتائج دیکھ کر شرمندہ ہیں ، ہماری جہدو جہد صرف ایک یا دو یونین کونسلز تک محدود نہیں بلکہ چلہانہ سے تاؤبٹ تک پورے نیلم اور اسکی سب ویلیز کے اندر دور جدید کی سہولیات کی فراہمی تک جہدو جہد ہے نیلم یوتھ فورم کے نوجوانوں کی محنت اور کاوش کا صلہ ہے کہ آج نیلم ویلی میں ٹورازم کا فروغ اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے حکومت و اپوزیشن عوامی تحریک کے نتیجے میں ہونے والے کاموں کو اپنے کھاتے ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اگرچہ وسائل فراہم کرنا حکومتوں کی زمہ داری ہوتی ہے لیکن عوامی مطالبات پر ان وسائل کا درست استعمال ہونا لازم ہوتا ہے، نیلم میں گائنا کالوجسٹ کی سہولت جنگی بنیادوں پر فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :