مسلم کانفرنس کو کمزور سمجھ کر اتحاد کے واویلے کرنے والے حقیقت سے واقف نہیں‘راجہ ثاقب مجید

دن بدن جماعت مضبوطی اور استحکام کی طرف جارہی ہے کھاوڑہ کے کارکنان میرا اثاثہ ہیں‘رہنماء مسلم کانفرنس

پیر 28 دسمبر 2015 13:53

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چئرمین و امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھاوڑہ مظفرآباد راجہ ثاقب مجید نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت سے اتحاد مسلم کانفرنس کی مجبوری نہیں، مسلم کانفرنس کو کمزور سمجھ کر اتحاد کے واویلے کرنے والے حقیقت سے واقف نہیں حلقہ کھاوڑہ میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گئے مسلم کانفرنس حلقہ کھاوڑہ میں مضبوط اور مستحکم ہے دن بدن جماعت مضبوطی اور استحکام کی طرف جارہی ہے کھاوڑہ کے کارکنان میرا اثاثہ ہیں اپنے کارکنوں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں حلقہ کھاوڑہ میں مسلم کانفرنس کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کو دیکھ کر دوسروں حلقوں سے بعض ناعاقبت اندیش اپنی کمزور پوزیشن دیکھ کر کھاوڑہ میں ہاتھ پاؤں مارنے کی کوشش کررہے ہیں اونچے قد کاٹھ والوں میں اگر ا تنی سکت ہے تو اپنے حلقہ میں اپنی پوزیشن پر انتخاب لڑیں حلقہ کھاوڑہ میں لیڈر شپ کی کمی نہیں حلقہ کے عوام باہر سے کسی کو مسلط نہیں ہونے دیں گئے مسلم کانفرنس کو کھاوڑہ میں کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ، اللہ کے فضل و کرم اور کارکنان کے تعاؤن سے آمدہ الیکشن میں کھاوڑہ سے مسلم کانفرنس کی جیت یقینی ہے حلقہ کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ماضی میں بڑے بڑے سیاسی مجاوروں کے مقابلے میں مجھے پذیرائی دی انہوں نے کہا کہ 2011ء کا الیکشن صرف عملی سیاست میں داخلے کے لیئے لڑا تھا جبکہ آمدہ الیکشن بھر پور محنت اور لگن سے کامیابی کے لیئے میدان میں اتریں گئے حکمران جماعت اور اپوزیشن مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے حلقہ نیلم کے عوام کا مسلم کانفرنس پر گہرا اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کاکنونشن ہمارے لیئے بڑا چیلنج تھا جسے اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہوئے ہمارے تاریخی کنونشن نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، مسلم کانفرنس کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں ، حلقہ کھاوڑہ میں کسی بھی اتحاد کو نہیں مانتے الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر لڑ کر کامیابی حاصل کریں گئے، مسلم کانفرنس کو کمزور سمجھنے والوں کو آمدہ الیکشن میں اندازہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :