حریت رہنماؤں کا شہید عمیس کو زبردست خراج عقیدت

شہداء کی جدوجہد کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا، کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، حریت رہنماء

منگل 29 دسمبر 2015 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان عمیس احمد شیخ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار ، محمد احسن اونتو ، عالم زرگر ، عمر خالد اوررؤف عاصم شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پلوامہ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء جدوجہد آزادی کے حقیقی ہیروز ہیں اورشہید عمیس جرات اور عزم کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :