13سال قبل بھارت مخالف نعرے لگوانے کے الزام میں جاوید میرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 29 دسمبر 2015 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں13سال بعدحریت رہنماء جاوید احمد میر کیخلاف سرینگر میں زیارت نقشبند صاحب پر جانے اور وہاں بھارت مخالف نعرے لگوانے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جاوید احمد میر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب دو دن پہلے جب معلوم ہوا کہ مجھے 2003ء میں زیارت کا دورہ کرنے پر پولیس سٹیشن خانیار نے طلب کرلیا ہے تو حیران ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں گزشتہ 13سالوں میں ان کو کبھی نہیں بلایا اور نہ ہی ان کو بتایا کہ ان کے خلاف زیارت کا دورہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی سعید کی قیادت میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ کٹھ پتلی حکومت حریت قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے ان پر 2003ء میں زیارت پر حاضری دینے کے موقع پر بھارت کے خلاف نعرے لگوانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :