تحر یک انصاف کی میرے خلاف الیکشن کمیشن سے درخواست خارج ہو جا ئیگا‘سردا ر ایاز صادق
‘ الیکشن کمیشن معصوم ہے ‘‘ میں جب میں کوئی بات کرتا ہوں تو ان کو بری لگتی ہے مگر نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ‘عمران خان کے مستقبل میں مایوسی کے سواکچھ نہیں وہ قوم کو مایوس کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں وہ وزیر اعظم کے خواب دیکھنا چھو ڑ دیں ‘پاک بھارت مذاکرات کا عمل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے‘ وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے تھے‘اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 30 دسمبر 2015 22:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ تحر یک انصاف کی میرے خلاف الیکشن کمیشن سے درخواست خارج ہو جا ئیگا ‘میرے حلقے میں ضمنی انتخابات میں کوئی ایسا ووٹ نہیں جو انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ڈالا یا نکالا گیا ہے ‘ الیکشن کمیشن معصوم ہے ‘‘ میں جب میں کوئی بات کرتا ہوں تو ان کو بری لگتی ہے مگر نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ‘عمران خان کے مستقبل میں مایوسی کے سواکچھ نہیں وہ قوم کو مایوس کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں وہ وزیر اعظم کے خواب دیکھنا چھو ڑ دیں ‘پاک بھارت مذاکرات کا عمل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے تھے ان کے دورہ پاکستان کو متنازعہ نہ بنایا جائے مگریہ اچھی بات ہے کہ وہ خود چل کر ہمارے پاس آئے بات چیت نہیں ہوگی تو پاک بھارت مسائل کیسے حل ہوں گے ؟۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اب دوسری میں بھی کوئی صداقت نہیں ‘ جتنی بار مرضی انتخابات کرا لیں این اے 122سے مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ۔
انہوں نے کہا کہ این اے 122کے ضمنی انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کوئی ووٹ خارج یا درج نہیں ہوا ۔پی ٹی آئی کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اور دوسری میں بھی کوئی حقیقت نہیں ۔اس حلقے میں جب بھی انتخاب ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی اور پی ٹی آئی کی قسمت میں ہار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر اسمبلی کے معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے میں پریشان ہونے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے وہ وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ عوام انکے نہیں نوازشر یف کے ساتھ ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.