مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی مفتی محمد سعیدسینے میں درد اور بخار کی شکایت پر نئی دہلی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج

بدھ 30 دسمبر 2015 22:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی مفتی محمد سعید کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس )کے انتہائی نگہ داشت والی یونٹ(آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید کی آکسیجن تھراپی کی گئی ہے جبکہ ماہرین کی ایک ٹیم انکی حالت کی خصوصی نگرانی کررہی ے ۔ایمس حکام کے مطابق مفتی محمد سعید انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے بی 8 وارڈ میں داخل ہیں جہاں انھیں آکسیجن تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم انکی حالت بہترہے ۔واضح رہے کہ مفتی محمد سعید کوسینے میں درد اور بخار کی شکایت پر انہیں 24دسمبر کو خاص طیارے سے دہلی لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :