ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم ، پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشن گوئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:40

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم جبکہ پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔

(جاری ہے)

تاہم کالام میں 02ملی میٹر بارش اور 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی08،سکردو، گوپس اور استور میں منفی07، راولاکوٹ میں منفی04، پاراچنار، گلگت، دیر، ہنزہ اورقلات میں منفی 03، کوئٹہ ، ژوب اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :