سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے،سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں گفتگو، سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت اہم ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں،تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے،سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان
اتوار 10 جنوری 2016 18:51
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے،سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ۔(جاری ہے)
سعودی عرب کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت اہم ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچے تو وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پران کاپرتباک استقبال کیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.