ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھرکی ٹرانسپورٹ اڈوں سے حاصل آمدن میں خردبرد پر کڑی تنقید
بدھ 13 جنوری 2016 14:58
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر سابق وزیرٹرانسپورٹ و کوآپریٹو محمدطاہرکھوکھرنے ٹرانسپورٹ اڈوں سے حاصل ہونے والی کروڑوں روپے کی آمدن میں بڑے پیمانے پر خردبرد اوربلدیاتی اداروں کے حکام کی عیاشیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے ‘ جبکہ تمام اڈے فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہے ہیں بلدیاتی ادارے ایک پیسہ تک اڈوں کی حالت بہتر بنانے پر صرف نہیں کررہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے انکشاف کیا کہ آزادکشمیر کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں سے ٹیکسز کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے جو موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بلدیاتی اداروں کو جاتی ہے جو اڈوں کاانتظام وانصرام چلانے کے ذمہ دار ہیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی بلدیاتی ادارہ اڈوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ نہیں دے رہا حتی کہ دار الحکومت کے دو مرکزی اڈوں سے سالانہ کروڑوں روپے آمدن وصول کرنے کے باوجود میونسپل کارپوریشن بجلی تک فراہم کرنے میں ناکام ہے اور گزشتہ دس سال بجلی کا بل تک ادا نہیں کیاگیا دیگر سہولیات کی فراہمی ایک خواب بن چکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.