صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان اتوار کو ہٹیاں بالا کا ایک روزہ دورہ کریں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 13:32

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) صدر ریاست سردار یعقوب خان اتوار کو امراء تانیاں حلقہ نمبر پانچ ہٹیاں بالا کا ایک روزہ دورہ کریں گے ان کے استقبال کی تیاریاں جیالوں نے شروع کر دیں ہیں چیئرمین وزیر اعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن صاحبزادہ اشفاق ظفر صدر ریاست کی موجودگی میں اپنی الیکشن مہم کا آغاز تانیاں سے کریں گے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو تانیاں کے مقام پر صدر ریاست کا استقبال کرنے کے لئے اشفاق ظفر نے ہدایت جاری کردی استقبالیہ انتظامات کی نگرانی خود کریں گئے پیپلز پارٹی کے مقامی جیالوں کے مطابق صدر ریاست اور چیئرمین معائنہ عمل درآمد کمیشن اشفاق ظفر سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران عوامی اجتماح سے خطاب کریں گے اور مڈل سکول امراء کی اپ کریڈیشن سمیت متعدد منصوبہ جات کا اعلان کریں گئے صدر ریاست کی آمد سے قبل ہی صاحبزادہ اشفاق ظفر کی شادی کے دوست پیپلز پارٹی کے بانی رکن شہید اسلم ہمدانی کا پورا خاندان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکے ہیں صاحبزادہ اشفاق ظفر نے پارٹی چھوڑنے والے جیالوں کو صدر ریاست کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں واپس لانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور ان کے مطابق صدر ریاست کی آمد پر امراء ساون سے درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گئے۔

متعلقہ عنوان :