مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی

جمعہ 15 جنوری 2016 17:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھمپورہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ادھمپورہ میں مسافر بس 32سے 35 مسافر وں کو لے کر تحصیل رام نگر میں بسنت گڑھ کے راستے پر جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپروائی کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :