پولیس چوکی سرساوہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی

بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ہیروئن اور بھاری مقدار میں چرس برآمد

اتوار 17 جنوری 2016 12:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پولیس چوکی سرساوہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی‘ بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ہیروئن اور بھاری مقدار میں چرس برآمد‘مقد مہ سنگین مقد مات میں مطلوب اشتہاری بھی دھر لیا درج تفصیلات کے مطا بق چوکی افسر سرساوہ چوہدری نوید تفتیشی افسر ملک مسعود ڈی ایف سی سردار اعجاز معہ نفری مخبر کی اطلاع پر پنجڑہ کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش الطاف عرف تافا ولد ایوب ساکن نگئی سرساوہ کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے آدھا کلو چرس اور بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف AM3/4کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران مختلف مقد مات میں عرصہ دراز سے اشتہاری ملزم حق نواز ولد کمال کو گرفتار کر لیاجو پولیس کو مختلف مقد مات میں مطلوب تھا-

متعلقہ عنوان :