میرپور میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، احتجاجی جلوس نکالا گیا

مقبوضہ کشمیرکے عوام کو آزادی نہ دینے تک بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے،جلسے سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 18:27

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا۔ ضلع میرپور میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر احتجاجی جلوس ضلع کچہری سے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجداقبال،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد پہلوان ، مشیر وزیر اعظم چوہدری حق نواز ،اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب ،افسر مال سہیل بشیر خان، تحصیلدارمحمد رفیق مغل ، قومی تقریبات کمیٹی کے سیکرٹری جنرل وسینئرصحافی الطاف حمیدراؤکی قیادت میں نکالا گیا احتجاجی جلوس میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدمحمودبٹ، کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شجاع عزیز جرال ، AKNS کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، سید سجاد بخاری، سجاد قیوم خانپوری، مسلم کانفرنس کے شکورمغل، انجمن تاجراں کے سہیل شجاع مجاہد، چوہدری محمود ،چوہدری نعیم ،تنویر غازی ،راجہ خالد خان، خالد رتیال، شیخ حمید الحق تنظیم غیرجریدہ ملازمین اکرم مغل ،چوہدری گلزار ،تعلیمی بورڈ کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء جلوس نے سیاہ جھنڈے اٹھارکھے تھے۔ شرکاء جلوس ہے حق ہمارا آزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی، بھارتی غاصبو چھوڑ دوکشمیرکو،ظلم وستم ہائے ہائے،بھارتی یوم جمہوریہ ہائے ہائے، تحریک آزادی کشمیرزندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ احتجاجی جلوس ضلع کچہری ، علامہ اقبال روڈ سے ہوتاہوا جب چوک شہیداں پہنچاتو احتجاجی جلسہ کی شکل اختیارکرگیا۔

احتجاجی جلسہ سے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجداقبال نے خطاب کیاجبکہ قومی تقریبات کمیٹی کے سیکرٹری جنرل وسینئرصحافی الطاف حمیدراؤنے مختلف قراردادیں پیش کیں جنھیں اتفاق رائے سے منظورکیاگیا۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاکہ بھارت نے آج سے68 سال پہلے ریاست جموں وکشمیر پرنام نہاد قبضہ جمایاہواہے اور کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑرہاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے زیر سایہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیاجارہاہے۔ انھوں نے کہاکہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیرکے عوام کو آزادی نہیں دے سکتا اسے یوم جموریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔اس موقع پر قومی تقریبات کمیٹی کے سیکرٹری جنرل و سینئرصحافی الطاف حمیدراؤ نے مختلف قراردادوں کے زریعے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس اور وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا کے تمام دیگر مقامات پر بسنے والے کشمیری عوام کی طرف سے منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر منعقد ہونے والا آج کا اجتماع مقبوضہ جموں و کشمیر پر گزشتہ 69 سال سے غاصبانہ قبضہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور سراپا احتجاج ہے اور بھارت پر زور دیتا ہے کہ فوری طور پر جموں و کشمیر سے اپنی قابض فوجوں کو نکالے ۔

ایک اور قرارداد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ مظالم کو بند کروائیں اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیں۔ ایک اور قرارداد میں بھارت سرکارکی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ہندوں کی آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سرکار اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل نہیں کرسکتی۔

ایک اور قرارداد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے امریکہ اور اقوام متحد کے حالیہ دوروں کے دوران مسئلہ کشمیر کے جلد پر امن حل کی اہمیت کو موثر اور جرات مندانہ انداز میں اٹھانے پر جموں و کشمیرکے عوام اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے شکریہ کا اظہار کرتا ہے ۔ ایک اور قرارداد میں بہادر مسلح افواج پاکستان اور اس کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی بھرپورحمایت کااظہار کیاگیا۔ ایک اورقرارداد میں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیاگیا اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ جب تک مقبوضہ کشمیربھارت سے آزادنہیں ہوجاتااس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :