قو م کے معماروں کے روشن مستقبل کیلئے اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، انجم افشاں نقوی

بدھ 27 جنوری 2016 15:27

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ناظم تعلیم کالجز ڈویژن میرپور پروفیسر انجم افشاں نقوی نے کہا ہے کہ قو م کے معماروں کے روشن مستقبل کیلئے اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ۔یہ ادارے جہاں آپ کو زیور تعلیم سے اراستہ کرتے ہیں وہا ں زندگی کے ہر مرحلہ سے نبردآزما ہونے کے گر بھی سکھاتے ہیں۔آپ ان اداروں سے اعلیٰ اوصاف کی تربیت پاتے ہیں آپ کے اساتذہ نے آپ کو اچھا انسان بنانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بینظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری میں طالبات کے مابین ملی نغمات کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت ادارہ کی پرنسپل محترمہ پروفیسر انجم فرزانہ بخاری نے کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجزمحترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے کہا کے آج کی یہ خوبصورت تقریب جس میں طالبات نے نہایت ہی بہتر انداز میں ملی نغمات پیش کیے ۔

اس کے لیے محترمہ پرنسپل اور ان کا تمام سٹاف و طالبات مبارک کی مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کی تعلیم کی گہری وابستی ہے ان کی کاوشوں نے ریاست کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کر دیا ہے ۔یہ ادارے ہماری جونوان نسلوں کوہر طرح کے حالات کو مقابلہ کرنے اور شکست کو فتح میں بدلنے کی تربیت دیتے ہیں۔آپ لوگوں نے کل اس ملک کی بھاگ ڈور سنبالنا ہے ۔

بچے قوموں کا قیمتی سر مایہ ہوتے ہیں آنے والے وقتوں میں ان میں سے کوئی ڈاکٹر ،انجنیر ،سیاست دان اور کوئی ملک کا وزیر اعظم بھی ہو سکتا ہے۔ تما م طالبات محنت کو اپنا اشعار بنائیں انشااللہ تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کر دیں گے۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کاوشوں سے ملی تشخص اور حفاظت کا درس دیتی ہے آپ سے ہی ملت اسلامیہ کی شجرو شادابی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :