وزیراعظم آزادکشمیر ملازمین کی اپ گریڈیشن کے معاملہ کو حل کریں ‘ضلع صدر اپیکا آزد کشمیر

جمعرات 28 جنوری 2016 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) اپیکا آزادکشمیر کے ضلعی صدر ارشا د خان مغل ،جنرل سیکرٹری بشارت شاہ اور نائب صدر مختار اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر ملازمین کی اپ گریڈیشن کے معاملہ کو حل کریں تاکہ ملازمین کے اندر پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ‘ وزیر خزانہ جناب چوہدری لطیف اکبر اور وزیر تعلیم جناب میاں عبدالوحید ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کروائیں ۔

(جاری ہے)

ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن پنجاب گورنمنٹ نے جار ی کیا ہے اسے آزادکشمیر میں بھی لاگو کیا جائے ۔ بیورو کریسی اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ملازمین اور حکومت کے درمیان تصادم کروانا چاہتی ہے ‘ جبکہ وفاقی گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن کی باقاعدہ کاپیاں آزادکشمیر کے بیورو کریٹس کو دی ہوئی ہیں ‘ لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ملازمین کو ہڑتال پر جانے سے قبل ہی خوشخبری سناتے ہوئے ان کی اپ گریڈیشن کے معاملے کو حل کریں۔

متعلقہ عنوان :