عزیر بلوچ مطلوب شخص تھا جوگرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،آجکل سیلفی کا دور ہے مختلف تقاریب میں لوگ سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر بنا لیتے ہیں ‘ میاں صاحب کو آلو کے ریٹ کا کیا پتہ انہیں سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے‘ پٹرولیم مصنوعات پر ابھی بھی پچاس فیصد سے زائد ٹیکس عائد ہے‘ پیپلز پارٹی عوام کی بات کرتی ہے‘ حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کرتی جارہی ہے‘ وزیر اعظم بتائیں سعودی عرب ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 31 جنوری 2016 15:48
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ ایک مطلوب شخص تھا جوگرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،آجکل سیلفی کا دور ہے مختلف تقاریب میں لوگ سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر بنا لیتے ہیں ‘ میاں صاحب کو آلو کے ریٹ کا کیا پتہ انہیں سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے‘ پٹرولیم مصنوعات پر ابھی بھی پچاس فیصد سے زائد ٹیکس عائد ہے‘ پیپلز پارٹی عوام کی بات کرتی ہے‘ حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کرتی جارہی ہے‘ وزیر اعظم بتائیں سعودی عرب ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ۔
وہ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
خورشیدشاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں اپوزیشن نے حکومت کی مدد کی ،ہر معاملے میں حکومت کی مدد کی اور جمہوریت کے لئے مدد کرتے رہیں گے مگرجہاں حکومت کی نا اہلی نظر آئے گی وہاں نشاندہی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن پواپسی خوشی کی بات ہے ،ایران اور سعودی عرب میں کن ایشوز پر بات ہوئی وزیر اعظم خود بتائیں گے تو کافی مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل تو کوئی بھی ساتھ تصویر کھنچو الیتا ہے ، عزیر بلوچ ایک مطلوب شخص تھا سو گرفتار ہو گیا اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔خورشدشاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو کیا پتہ آلو کتنے کا ملتا ہے ،وزیر اعظم کے ساتھی انہیں غلطی گائیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول انتہائی سستا ہو چکا ہے مگر پاکستان واحد ملک ہے جہاں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں،حکومت جگا ٹیکس لگا کر پھر 52فیصد ٹیکس لگا رہی ہے ،میاں صاحب کو کیا پتہ آلو کتنے میں بکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو بند کیا جائے گا تو دہشتگردوں کو نفسیاتی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے غریب کی روٹی چھیننا حکومت کا وطیرہ ہے پیپلز پارٹی روزگار دیتی ہے اور مہنگائی کم کرتی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کو لوٹنا جانتی ہے ریلیف دینا نہیں۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.