آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس اور تحریک تکمیل پاکستان کی کشمیر ریلی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 5 فروری 2016 20:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس سیالکوٹ اور تحریک تکمیل پاکستان ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس سے چوہدر ی محمد افضل ہمایوں، محمد رمضان مصطفائی، مسلم کانفرنسی رہنماؤں محمد حنیف جنجوعہ، چوہدری محمد یوسف ، چوہدری سلیم گجر ، محمد فاضل صاحب ، فیصل حمید، حاجی عبد الرزاق، چوہدری عبد المجید نے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے تجارتی یا دیگر شعبوں میں تعلقات کی بہتری کی خواہش بے غیر تی کی موت مرنے کے مترادف ہوگا لہذا بھارت سے مسئلہ کشمیر مائنس مذکرات کا سوچنا بھی نظریہ پاکستان اور لاکھوں شہدا کے خون سے غداری ہوگی اگر ایسٹ تیمور اور سکاٹ لینڈ میں لوگوں کی خواہشات جاننے کے لیے استصواب رائے ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں بے گناہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور تشدد افسوناک و قابل مذمت ہے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے عالمی ضامنوں کی دوغلی پالیسی لمحہ فکریہ ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام نظریاتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں اور کوئی سیاسی یا دیگر مصلحت ان رشتوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتی لہذٰا مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیریوں اور پاکستان کی مشترکہ خواہشات اور اُمنگوں کی ترجمانی کئے بغیر ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم جس اُخوت اور محبت کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :