پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، تمام ممالک سے دوستانہ اور برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہش مند ہے ، سردار محمد یوسف
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قرار داد پر عمل درآمد کرائے ۔5 فروری کا دن منانے کا مقصد کشمیری عوا م کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ، وفاقی وزیر مذہبی امور
جمعہ 5 فروری 2016 21:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور تمام ممالک سے دوستانہ اور برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہش مند ہے ۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے حکومت اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی ۔
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قرار داد پر عمل درآمد کرائے ۔5 فروری کا دن منانے کا مقصد کشمیری عوا م کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے تحت مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امو رکو مذاکرات سے حل کرنا چاہتی ہے ۔
اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں اور ہم کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو منانے کا مقصد نئی نسل کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کرنا ہے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر کس طرح اجاگر کیا ہے ، اسے پوری قوم نے سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہی کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل کرنے میں کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ اجتماع سے مسلم لیگی رہنماؤں نہال ہاشمی ،شاہ محمد شاہ ،عرفان اﷲ مروت ،خواجہ طارق نذیر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کشمیری عوام کی جدوجہد کو سراہتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.