مظفرآباد کی خواتین کی معاشی خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن نے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی

اپوزیشن میں رہنے کیو جہ سے مظفرآباد کو سابقہ ادوار میں بے پناہ نقصان پہنچا ‘ سٹی صدر خواتین ونگ سائرہ چشتی

پیر 8 فروری 2016 14:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) دارالحکومت مظفرآباد کی خواتین کی معاشی خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن نے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت کا شکار خواتین کی مدد کرنے اور ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کر کے عوام کو میعاری صحت کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے انتہائی اہمیت کا حامل اقدام اٹھایا ہے پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں عوام بے پناہ مسائل سے دوچار ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں صرف پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نوازا گیا غریبوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی خواتین حلقہ تین سٹی سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں حلقہ کا ایم ایل اے حکومت میں ہو گا تو مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے اپوزیشن میں رہنے کیو جہ سے مظفرآباد کو سابقہ ادوار میں بے پناہ نقصان پہنچا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی صدر سائرہ چشتی ، حلقہ تین کی صدر نثاراں عباسی ، سینئر نائب صدر ساجدہ گیلانی ، سینئر صدر حلقہ حسنہ نور ، جنرل سیکرٹری سٹی ڈاکٹر فرزانہ فرح ، سینئر نائب صدر سٹی نائلہ شہزاد و دیگر نے مظفرآباد کے نواحی علاقہ اپر چھتر دولت کالونی میں اجلال خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے تعلیم اور صحت کی جانب توجہ دے کر غریب عوام کے دل جیت لئے ہیں یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے اور فیس معافی کا اہم اقدام ، آزادکشمیر کے غریب عوام کو پاکستانی عوام کی طرح ہیلتھ کارڈ کا اجراء سے عوام کے بے شمار مسائل حل ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد کو گزشتہ کئی سالوں کے دوران اپوزیشن میں رہنے کی وجہ سے حکومتوں نے انتقام کا نشانہ بنایا ہر دور میں تعمیر و ترقی کا پیہہ حکومتی حلقوں کی جانب موڑ دیا جاتا تھا بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے اپوزیشن رکن اسمبلی ہونے کے باوجود تعمیر و ترقی کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی آئندہ حکومت میں وزیراعظم مظفرآباد کا ہو گا فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی اس مرتبہ مظفرآباد کو بھی حکومت میں ہونا چاہیئے تاکہ عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے -