پیپلزپارٹی پہلے کی طرح مضبوط بنیادوں پر قائم و دائم ہے، چوہدری سہیل بابو

منگل 9 فروری 2016 15:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما چوہدری سہیل بابونے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے کی طرح مضبوط بنیادوں پر قائم و دائم ہے،پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے شہید قائد ذوالفقا ار علی بھٹو کے نظریے کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں،آزاد کشمیر کے اندر چوہدری مجید کی قیادت میں پیپلز پارٹی ناقابل شکست قوت بن چکی ہے ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی دوتہائی اکثریت حاصل کرتے ہوئے حکومت قائم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری سہیل بابونے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن دن رات اپنی پارٹی کیلئے محنت کر رہے ہیں اور پارٹی کو مضبوط پلیٹ فارم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر جتنے ترقیاتی کام اس دور حکومت میں ہوئے اتنے پچھلے 60سالوں میں بھی نہ ہوپائے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر میڈیکل کالجز،یونیورسٹیوں کا اجراء بے شمار کالج ،کھلیوں کے اسٹیڈیم ،سڑکوں کے جال مجید حکومت کے عظیم کارنامے ہیں جنہوں نے چوہدری مجیدینام ہمیشہ کیلئے رقم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جس کا مقابلہ باقی تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صدر جماعت اور وزیر اعطم آزاد کشمیر چوہدری مجید کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور اپنی کاکررکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشنوں میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :