آزاد کشمیر کو لاہور نہ سمجھا جائے یہاں گلوبٹ بنا کر ہمارے کارکنوں کو فتح نہیں کیا جا سکتا، صدر آزاد کشمیر

پیر 15 فروری 2016 12:36

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کے جیالوں اور بی بی شہید کے متوالوں کو طاقت کے زورپر فتح نہیں کیا جا سکتا آزاد کشمیر کو لاہور نہ سمجھا جائے کہ یہاں گلوبٹ بنا کر ہمارے کارکنوں کو فتح کیا جائے گا مخالفین اپنی واضع ہار دیکھ کر بد معاشی پر اتر آئے کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں پارٹی لیڈر آصف علی زرداری کے فلسفہ بہترین انتقام جمہوریت ہے کو مد نظر رکھیں اور آئیندہ الیکشن میں پھر لینڈ سلائڈنگ فتح حاصل کریں چوہدری منشی خان کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا وقت نے ثابت کیا ہے کہ آزا د کشمیر آج بھی منی لاڑکانہ ہے اس درندگی کے خلاف کشمیر بھر میں یوم سیاہ منا کر آج ہم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ کی بدمعاشی قبول نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر یعقوب خان نے پیر کے روز راولاکوٹ میں یوم سیاہ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس جلسہ سے وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے بھی خطا ب کیا صدر آزاد کشمیر یعقوب خان نے کہا کہ وہ آئیندہ جھنڈے کے ساتھ پھر حکومت میں آئیں گئے اگر آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کو ملا کر ایک یونٹ بنایا جائے تو وہ گلگت کے بھائیوں کے لئے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کو ایجوکیشن ماڈل سٹی بنا کر دم لیا جائے گا آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز ایک وویمن یونیورسٹی کے قیام کے بعد حالیہ تعلیمی پیکج دے کر پی پی پی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانا چاہتے ہیں میری کوشش ہے کہ جلد راولاکوٹ میں انجیئر نگ کالج بھی بنے گلگت بلتستا ن کے طلباء کے لیے آزاد کشمیر میں سو فیصد کوٹہ بڑھایا مقبوضہ کشمیر کے طلبا ء اور طا لبات بھی آزاد کشمیر میں آ کر ان اداروں میں پڑھیں گے اگلی منزل کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر بنانا ہے محکمہ تعلیم میں نئے لو گ پبلک سروس کمیشن کے تحت تقرر کیے جائیں گے کیا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے وزارت داخلہ اس خطہ کے حوالہ سے مشاورت کے لیے کشمیری قیادت کو بھی نمائندگی دے آزاد کشمیر کا واحد حکمران ہو ں جو گلگت گیا تو دس کلو میٹر جلوس نے میرا استقبال کیا میرے کہنے پر گلگت میں لوگوں نے اپنے گھروں پر آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا فرزانہ یعقوب ا لیکشن لڑے گی اور آٹھ ہزار ووٹوں سے جیتے گی ۔

میں سدھن ضرور ہوں سدھنوں کے گھر پیدا ہوا ہوں میر ی پہچانت سدھن ہونا ہے لیکن میں ساری ریاست کا لیڈر ہوں غیر سدھن ہی نہیں غیر مسلم کشمیر ی بھی میر ی قوم ہیں مجھے تین بار صرف سدھنوں نے ہی بلکہ باقی قبیلوں نے بھی بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کیا میں برادری ازم کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں ایسا شخص جو اقتدار کے لیے پوری دنیا میں برادری ڈھونڈتا پھر رہا ہے وہ میر ے بارے میں برادری کا نام لے کر پراپگینڈہ نہ کرے اسے دکھ اس بات کا ہے کہ میاں نواز شریف اس کی جگہ کسی اور کو بھیج رہے ہیں ایک طرف وہ ایک طرف میرے مخالف کو جیتوانے کے لیے لوگوں کے آگے بھیک مانگ رہا ہے تو دوسری طرف اس کا قائد سکندر حیات میر ے مخا لف کی مخالفت کر رہا ہے دوغلے پن والوں کو آزاد کشمیر کے لوگ کبھی اقتدار میں نہیں آنے دینگے مقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ سے مسلسل میرا رابطہ ہے جبکہ آزاد کشمیر کا واحد حکمران ہوں جو گلگت گیا تو دس کلو میٹر جلوس نے میرا استقبال کیا میرے کہنے پر گلگت میں لوگوں نے اپنے گھروں آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا فر زانہ یعقوب الیکشن لڑے گی اور آٹھ ہزار ووٹوں سے الیکشن جیتے گی آزاد کشمیر کا واحد حکمران ہوں جو گلگت گیا تو دس کلو میٹر جلوس نے میرا استقبال کیا میرے کہنے پر گلگت میں لوگوں نے اپنے گھروں آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا فر زانہ یعقوب الیکشن لڑے گی اور آٹھ ہزار ووٹوں سے الیکشن جیتے گی نریندر مودی دورِجدید کا ہٹلر ہے ہندوستانی عوام کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ مودی سے جان چھڑائیں اور کشمیریوں سمیت خالصتان کے حامیوں اور دلتوں کو انکا حق آزادی دلائیں اگر ایسا نہ ہوا تو ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا مودی ہندوستان کا گورباچوف ثابت ہو گا مودی کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملے کا خطرہ موجود ہے لیکن اگر اس نے یہ غلطی کی تو آزاد کشمیر اس کے لیے قبرستان ثابت ہو گا پاکستان پر پہنچنے سے قبل آزاد کشمیر کے غیور لوگ 1947کی یاد تازہ کرتے بھارتی فوج کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ریاست یعقوب خان نے کہا کہ میں صدارت سے استفعی دوں گا یا نہیں الیکشن لڑنے یا نہیں اور الیکشن لڑنے کی صورت میں کس حلقہ سے الیکشن لڑوں گا یہ فیصلے آصف زرداری نے کرنے ہیں ن لیگ اس پوزیشن مین نہیں کہ وہ حکومت بنا سکے الیکشن کے بعد مل بیٹھ کر ہی حکومت بنانے کا فیصلہ کریں گے آزاد کشمیر کو فتح نہیں کیا جا سکتا میری نسل سے بھی کوئی کیسی سے بیوفائی نہیں کرے گا ریاست کے عوام ااٹھیں تو انھیں کوئی دبا نہیں سکتا اپنی کمزوری کا ذمہ دار امریکہ کو کشمیری نہ ٹھرائیں کہ وہ انھیں آزادی نہیں لیکر دے گا عوام با شعور ہیں وہ کسی لیڈر کے پروپیگینڈہ میں نہیں آئیں گے آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں پانچ سو سے دس ہزار تک میرے زاتی ووٹ ہیں پیپلز پارٹی بارہ سو تک محدود ہو گئی تھی مجبورا مجھے بھی پیپلز پارٹی کو سلوٹ کرنا پڑا عوام با شعور ہیں وہ کسی لیڈر کے بہکاوے میں نہیں اائیں گے ۔

آزاد کشمیر کے لوگوں کو خریدا نہیں جا سکتا آزاد کشمیر میں تعلیم کے فروغ کا کریڈٹ جنرل حیات کو جاتا ہے انھوں نے ایک سوال میں میں کہا کہ میری نسل میں سے بھی کوئی پی پی سے بیوفائی نہیں کرے گا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لینٹ افیسروں کی مخالفت کرنے والے مقامی سیکرٹری مالیات کے طرز عمل کی خبر لے لیں میں قائد آعظم بھٹویا بے نظیر نہیں لیکن یہ دعو ی کرتا ہوں کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کوانقلاب کی شکل دینے کی کوشش کی تعلیم کو فروغ دینے کی وجہ سے پاکستان اور گلگت بلتستان سے ہزاروں طلبہ آزاد کشمیر آکر پڑھنے کو ترجیح دے رہے ہیں چونکہ یہاں لاء اینڈ ارڈر کا مسلہ نہیں زرداری بلاول اور فریال پیپپلز پارٹی کی تباہی کے ذمہ دار نہیں بلکہ پی پی کے نام پر حکومتوں میں جا کر اور مختلف طرح کے مفادات اور سکیمیں لینے والی لوگ ہیں ۔

صدرر یعقوب خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشرف کی طرح حکمرانوں کو آئے روز اپنے ایجنڈے نہیں دینے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :