پیپلزپارٹی عوامی سمندر کانام ہے ،قیادت کے نظریات پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ،فیصل ممتاز راٹھور

بدھ 24 فروری 2016 14:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کے فرزند آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی سمندر کانام ہے قیادت کے نظریات پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام پاکستان کیساتھ ہی جینا اور مرنا چاہتے ہیں ‘بھارت طاقت کے بل بوتے پر کسی صورت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں رکھ سکتا۔ عالمی برادری جنوبی ایشیاء میں مستقل امن و خوشحالی کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروائے۔

(جاری ہے)

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بھارت بھی جان کے طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے اس کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

بھارت نے اگر کشمیریوں کو جلد استصواب رائے کا حق نہ دیا تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا پبلک جلسوں میں وعدہ کیا۔ و اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنا دوہرہ معیار ترک کرے اورمسئلہ کشمیر کے حوالے سے قراردادوں کو عملی جامعہ پہنائے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرتے ہوئے طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوششوں سے نیوکلیئر ایشیاء کا امن یرغمام بنا رکھاہے۔

اقوام متحدہ سمیت امن پسند دنیا بھارت کو نیوکلیئر ایشیاء کا امن برباد کرنے سے باز رکھے۔ بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ اقدامات نے برصغیر جنوبی ایشیاء کے امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ بھارتی حکمرانوں کو غیر ذمہ دارانہ رویہ اس ریجن کے امن کو تہس نہس کر سکتا ہے اور عالمی برادری بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے اب بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت دینے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

بھارت کو کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہی پڑے گا۔ کشمیر پر غیر جابرانہ تسلط قائم رکھنا بھارت کے لیے ممکن نہیں رہے گا۔ مختلف عوامی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بھارت پاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کی سازشیں کر رہا ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے تمام مزموم ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے۔ آر پار کے کشمیری استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اہل کشمیر پاکستان کے استحکام ، بقاء اور سلامتی کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :