پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ،سردار عابد حسین عابد

ہفتہ 27 فروری 2016 15:43

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات و سابق چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سردار عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ،آزادکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل قومی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مزید اصلاحات کے لیے قانون سازی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گزشتہ روز مظفرآباد میں سماجی تنظیم وومن ویلفیئر آرگنائزیشن پونچھ کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ سٹیزن وائس پروجیکٹ کے تعاون سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی فعالیت بارے منعقدہ سٹیٹ لیول فورم کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایک اہم ادارہ ہے جس کی اہمیت اسمبلی کی کمیٹیز میں سب سے زیادہ ہے ،ڈبلیو ڈبلیو او پی نے ایک اچھا پروجیکٹ شروع کیا ہے،عوام کی جانب سے آنے والا چارٹر آف ڈیمانڈ اعلی سطح تک پہونچاؤں گا ،اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو او پی کے پروگرام مینجر شیران فیصل،شوکت جاوید میر ،ڈاکٹر بشریٰ شمس ،راحت فاروق ایڈوکیٹ سمیت اہم شخصیات نے خطاب کیا ،وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین قائد حزب ا ختلاف ہوتا ہے جبکہ آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئر مین حکومتی نمائندہ ہوتا ہے اس حوالے سے تما م سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضروت ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین تھا تو بہت ساری اصلاحات کی اب بھی کمیٹی بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :