افضل گورو کی پھانسی غیر منصفانہ تھی،علی رضا سید

اتوار 28 فروری 2016 14:44

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) کشمیرکونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ محمد افضل گورو کے مقدمے کے حوالے سے بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدم برم کے حالیہ بیان نے ثابت کیا ہے کہ کشمیری آزادی پسند رہنما کی پھانسی غیر منصفانہ تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں کہا کہ چدم برم کے بیان نے بھارت کے عدالتی نظام پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد افضل گورو کو محض اس لیے تختہ دار پر لٹکایا گیا کیونکہ وہ کشمیری تھا ۔ انہوں نے عالمی برادر ی سے اپیل کی کہ وہ افضل گورو کے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ حقائق سامنے آسکے۔ علی رضا سید نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں کی غیر قانونی نظر بند ی کی شدید مذمت کی۔ پی چدم برم نے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ محمد افضل گورو کے مقدمے کا درست فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :