بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافے سے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا ،کشمیر اکنامک الائنس

منگل 1 مارچ 2016 15:20

سرینگر ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں تاجر تنظیموں کے اتحاد کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین شوکت چوہدری نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے دفاعی بجٹ میں اضافے سے کشمیری عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شوکت چوہدری نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارتی حکومت کے نئے بجٹ کے اعلان سے کشمیریوں کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں ہوگابلکہ بجٹ میں دفاع کے شعبے کیلئے مختص کئے جانیوالے 24کھرب 90ارب روپے سے انکی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے دفاعی بجٹ میں خاصا اضافہ کیا ہے جس کا براہ راست اثر کشمیریوں پر بھی پڑے گا کیونکہ بھارت اس رقم سے مقبوضہ علاقے کے عوام کے خلاف استعمال کرنے کیلئے نئے ہتھیار خریدے گا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میں تاجر برادری نے بھارت کے نئے بجٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت کوکشمیری تاجروں کیلئے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کرنا چاہیے تھا جو 2014کے تباہ کن سیلاب سے بری طرح متاثرہو ئے ہیں۔ سماجی کارکن سشکیل قلندر نے کہاکہ بھارت کے بجٹ سے کشمیری عوام کو بڑی مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کوتوقع تھی کہ بجٹ میں ان کیلئے کسی قسم کی ریلیف کا اعلان کیا جائیگا تاہم انہیں مایوسی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :