آزادکشمیر بھر کی طرح حلقہ کوٹلہ میں شیر کی دھاڑ سنائی دینے لگی

عوام آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ”ن“کا ساتھ دیں کبھی مایوس نہیں کریں گیا‘راجہ میر زمان

بدھ 2 مارچ 2016 13:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) آزادکشمیر بھر کی طرح حلقہ کوٹلہ میں شیر کی دھاڑ سنائی دینے لگی، ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان مسلم لیگ”ن“راجہ میر زمان خان کا دورہ یونین کونسل سرلی سچہ حلقہ نمبر ایک مظفرآباد ،کارکنان مسلم لیگ”ن“اور عوام کی جانب سے ہار ڈال کر شاندار استقبال کیا گیااور کارکنوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ”ن“راجہ میر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ”ن“کا ساتھ دیں کبھی مایوس نہیں کریں گیاانشاء اللہ آزادکشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ”ن“کی حکومت قائم ہونے والی ہے اس سے پہلے بھی علاقے میں جو تعمیر وترقی ہوئی وہ ہمارے دور میں ہوئی ہے آئندہ بھی ہرجائز مطالبہ پورا کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ سالا ر جمہوریت سردار سکندر حیات خان،راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ،آزادکشمیر میں مسلم لیگ”ن“کی سکندر حیات اور فاروق حیدر خان کی قیادت میں بننے والی حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر وسائل برؤے کارلائے گی انہوں نے کہا کہ عوام اس بار سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں اور لیگی اُمیدواراسمبلی کو ووٹ دیں تاکہ علاقہ کے مسائل حل ہوسکیں ،اس پر اجلاس کے تمام شرکاء نے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے لیگی اُمیدوار کو یونین کونسل سرلی سچہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عز م کااظہار کیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالرحمن ،میر عزیز الرحمن، راجہ امیر اللہ، راجہ عمران خان، محمد صغیر جنجوعہ، صدر مسلم لیگ”ن“یونین کونسل سرلی سچہ راجہ رفیق نمبردار، میر غلام حسین، میر شیرزمان،راجہ محمد اقبال، مستری محمد سلیمان، راجہ عزیز الرحمن، راجہ محمد فیروز، میر لعل حسین نے کہا کہ آمدہ انتخابا ت میں مسلم لیگ”ن“کو حلقہ کوٹلہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور مسلم لیگ”ن“کی حکومت بنائیں گے یونین کونسل سرلی سچہ کے غیور عوام مسلم لیگ”ن“کے ساتھ ہیں پہلے کی طرح آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ”ن“ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :