چوہدری عبدالمجیدکی مقبوضہ کشمیر میں نیشنل فوڈ ایکٹ کی شدید مذمت

جمعرات 3 مارچ 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے مقبوضہ کشمیر میں نیشنل فوڈ ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مہذب دنیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک کی قلت کے خاتمے کا فوری سدباب کرائیں اور ریاستی عوم کو اشیاء خوردنواش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں،مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے قابض وغاصب حکمرانوں کو طاقت کے ذریعے ریاستی عوام کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے۔ ان خیالات کااظہا روزیراعظم آزادکشمیر یہاں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ان وفود میں صداتی مشیر عنایت الله عارف، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و مشیر حکومت عارف مغل،پی وائی او کے چیئرمین صاحبزادہ ذوالفقار ،سابق چیئرمین ایم ڈی اے ملک ایاز کے علاوہ آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین کے وفود شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :