پاکستان پر دو بڑے عذاب کرپشن اور ٹیکس چوری ہے ، تحریک انصاف کے علاوہ سب کے مفادات ایک ہیں اور کوئی نہیں چاہتا کہ کسی قسم کا احتساب ہو، حکمرانوں نے دھاندنی نہ روکی تو ان کے بچوں کو بھی غلامی کرنی پڑے گی،نواز شریف کے دور میں حکومت نے ڈھائی سال میں 6کھرب قرضہ لیا، مصطفی کمال نے جو بھی کہا وہ پی ٹی آئی پہلے سے کہہ رہی ہے،انکی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیئے ،ایم کیو ایم پر” را“ سے تعلق کے الزام معمولی نہیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 7 مارچ 2016 00:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر دو بڑے عذاب کرپشن اور ٹیکس چوری ہے ۔ تحریک انصاف کے علاوہ سب کے مفادات ایک ہیں اور کوئی نہیں چاہتا کہ کسی قسم کا احتساب ہو۔ حکمرانوں نے دھاندنی نہ روکی تو ان کے بچوں کو بھی غلامی کرنی پڑے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران بے ضابطگیاں دھاندلی کا دوسرا نام ہے ۔
الیکٹررل پراسس ٹھیک نہیں ہوا اور کسی کو سزا نہ ہوئی تو انصاف کیسے ملے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے این اے122میں دونوں مرتبہ دھاندلی کرائی۔ اسٹیٹس کو نے نطام کو جکڑ رکھا ہے اسے توڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے لاگت سے زیادہ میں بن رہے ہیں ۔(جاری ہے)
پنجاب میں دہشتگردوں کا پیچھا کرنا چاہیئے ۔ نواز شریف کے خلاف 12اہم کیسز کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔
عمران خان نے کہا کہ جب نیب کا چیئرمین خود بنائیں گے تو وہ کیسے انہیں پکڑے گا۔پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو چلنے نہیں دیا جاتا۔ رائیونڈعوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام پر ٹیکس لگ رہے ہیں اور پیسے والے ٹیکس ادا نہیں کر رہے ۔ پاکستان میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے ۔نواز شریف کے دور میں حکومت نے ڈھائی سال میں 6کھرب قرضہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسان برے حال میں ہیں جبکہ2007تک پاکستان کا کل قرضہ 5ہزار ارب روپے تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ جس طرح قرضہ لے رہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ واپس نہیں کر سکتے ۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر سیلز ٹیکس اور نجکاری کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے جو بھی کہا وہ تحریک انصاف پہلے سے کہہ رہی ہے ۔ اس کی اسکی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیئے ۔ایم کیو ایم پر را سے الزام معمولی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کانفرنس میں قائد ایم کیو ایم کی تصاویر لگی تھیں پوچھنے پر بھارتی صحافیوں نے بتایا کہ قائد ایم کیو ایم کی تصاویر را نے لگوائیں ۔ وہاں الطاف حسین نے تقریر کی تھی کہ پاکستان کا بننا برصغیر کا سب سے بڑا جرم ہے ۔ سب کو پتہ ہے کہ قائد ایم کیو ایم را سے پیسے لیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں کہ ابھی بھی چوہدری نثار کو ایم کیو ایم کے خلاف انکوائری کے لئے ثبوت چاہیئے۔ پاکستان میں صرف اپنی حکومت کو بچانے کے لئے ریاست کو کمزور کیا جا رہا ہے ۔ مصطفی کمال کو کراچی کے ترقیاتی کاموں پر کریڈیٹ جاتاہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.