نیب کی پنجاب میں کاروائی پر مسلم لیگ(ن)کی حکومت بوکھلا گئی ہے‘ میاں منظور احمد وٹو
اگر نیب سندھ میں کاروائی کرے تو وفاقی حکومت خوش ہوتی ہے پنجاب میں کرے تو سر پٹخاتی ہے ‘ صدر پیپلز پارٹی پنجاب
پیر 7 مارچ 2016 20:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ نیب کی پنجاب میں کاروائی پر مسلم لیگ(ن)کی حکومت بوکھلا گئی ہے اگر نیب سندھ میں کاروائی کرے تو وفاقی حکومت خوش ہوتی ہے پنجاب میں کرے تو سر پٹخاتی ہے کاشتکاروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے آئندہ انتخابات میں کوئی عزت دار کسان مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ، مخدوم احمد محمود، پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور، عزیز الرحمن چن، نوید چوہدری اور جہاں آرا وٹو کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن چھوٹے چھوٹے معاملات پر کرپشن نہیں کرتی میاں شہباز شریف کا بس چلا تو وہ چاند پر اوور ہیڈ برج بنانا چاہیں گے، ن لیگ والے شہباز شریف کو آئرن مین کہتے ہیں کیونکہ وہ ہر اس کام کو کرتے ہیں جسم میں لوہے کا سڑئیہ استعمال ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 قتل اور 90 زخمی ہوئے حکومت نے خود جوڈیشل انکوائری کروائی اپنے خلاف آنے پر آج تک اُس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور اُس پر مزید ایک انکوائری کمیٹی بنا دی ہے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے مدعی آج ملزم بنے ہوئے ہیں جبکہ حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.