بھارتی حکام کا میٹھی تقاریر سے ظلم پر پردہ ڈالنا ناممکن ہے ، حریت کانفرنس ”گ “ گروپ
ہفتہ 19 مارچ 2016 13:28
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ”عالمی صوفی فورم “ کی نئی دہلی میں منعقد کانفرنس کے موقع پر کی گئی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام یقینی طور پر پرامن و محبت اور بھائی چارے کا دین ہے تاہم جموں و کشمیر کے نہتے عوام اور گجرات اور مظفر نگر کے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اور جو کیا جا رہا ہے اس کی اجازت اسلام اور نہ دنیا کا کوئی دوسرا مذہب دیتا ہے اور نہ میٹھی تقاریر کے ذریعے سے اس ظلم اور ناانصافی پر پردہ ڈالا جا سکتا ہے ۔
جو بھارت میں اقلیتوں اور بچھڑی ذاتوں کے ساتھ کی جا رہی ہے اپنے ایک جاری بیان میں حریت کانفرنس ”گ“ گروپ نے کہا کہ عوام گزشتہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ پر محیط تحریک آزادی کے لئے ہر محاذ پر اپان گرم گرم خون نچھاور کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فرزند اسلام بھارت کا ظلم و جبر سہہ رہے ہیں اس قوم کے جوان جیلوں میں سڑائے جا رہے ہیں جوانوں کو اپاہیج بنایا جا رہا ہے اور ان تمام مظالم کے باوجود ہاں کے عوام جدوجہد آزادی کی تحریک سے وابستہ ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ سے ڈرے اور اس کی سچے دل سے عبادت کرنے کو اگرچہ بعض لوگ ” تصوف“ کا نام دیتے ہیں تاہم اسلام کو صوفی اسلام ، وہابی اسلام ، دیوبندی اسلام اور دیگر القاب سے موصوم کرنا دنیا کی سامراجی طاقتوں کی ایک منصوبہ بند سازش ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو تقسیم کرنا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.