حکومت ملک و قوم کو دہشت گردی، انتہاپسندی اور توانائی بحران سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں کررہی ہے‘ شیر علی گورچانی
اتحاد ،تنظیم،محنت اور دیانت جیسے رہنما اصولوں کو اپناکر ہی پاکستان کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
بدھ 23 مارچ 2016 17:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان اور روداد قیام پاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،23مارچ کا دن ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے الگ مملکت کے قیام کے لئے کی۔
یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن پاکستان کوبانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔آج وطن عزیزدہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین مسائل سے دوچارہے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کو دہشت گردی، انتہاپسندی اور توانائی بحران سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد ،تنظیم،محنت اور دیانت جیسے رہنما اصولوں کو اپناکر ہی پاکستان کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھناہوگا۔ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.