حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کیلئے خاطر خواہ ریلیف کافوری اعلا ن کیا جائے،بشیر احمد شاہ نائب صدر پیپلز پارٹی حلقہ کوٹلہ

پیر 28 مارچ 2016 15:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) حلقہ کوٹلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر بشیر احمد شاہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کیلئے خاطر خواہ ریلیف کافوری اعلا ن کیا جائے حکومتی ریلیف کے ادارے اپنا قبلہ درست کریں اور اپنے فرائض کو پورا کریں ۔

(جاری ہے)

عوامی خدمت کوا پنا شعار بنائیں حالیہ بارشوں میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اوردیگر ارباب اختیار خصوصاً ڈی سی مظفرآباد کی پالیسی واضح ہے انہوں نے ریلیف کے عمل کور فوری تکمیل کرنے کا حکم دیاہے ۔

دیگر ادارے غفلت نہ برتیں جس ادارے کی غفلت سے کوئی نقصان یا متاثرین کے ریلیف عمل میں کوئی دشواری ہوئی مرتکب محکمہ کے حکام کے خلاف FIRمیں درج کراؤں گا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ عوام ہماری جماعت ہیں ۔پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے ۔موجودہ حکومت غریب کش نہیں ہے ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے ریلیف کے بارے میں فوری اقدامات کا حکم لائق تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :