آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب

منگل 29 مارچ 2016 14:28

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پارلیمان بورڈ نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔ درخواستوں کی وصولی یکم اپریل سے 15 اپریل تک ہوگی۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس پارلیمان بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ راجہ محمد یاسین خان نے آزاد کشمیر اور ماہرجین کے 41حلقوں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔

درخواست فارم مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکریٹریٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ٹکٹ کے ساتھ جماعت کے نام پر 25ہزار روپے کا پے آرڈر یا بینک ڈرافٹ شامل کرنا ضروری ہے۔ راجہ محمد یاسین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عیق احمد خان کی صدارت میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آزاد وکشمیر اور مہاجرین کے 41 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :