پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے جناح ہسپتال میں سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی،وزیراعلی سندھ نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کو تین تین لاکھ مالی امداد دینے کا اعلان بھی کیا،دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 مارچ 2016 19:53

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلی سندھ قائم علی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2016ء) :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ دوپہر کو لاہور پہنچے ائیر پورٹ سے سیدھا جناح ہسپتال گے۔ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہر مریض کو فروٹ اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بچوں سے سوالات بھی کرتے رہے۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کو تین تین لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ جمیل سومرو، اعتزاز احسن، میاں منظور احمد وٹو، قائم علی شاہ، خرم جہانگیر وٹو، فائزہ ملک، منور انجم، سہیل ملک اور عابد حسین صدیقی کے علاوہ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہ ہم دہشت گردی کی اس کاروائی کے بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلے کیا اور سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار بھی ہوئے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اُن کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے سندھ کی عوام دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں اُن کے ساتھ اور اُن کی ہر ممکن امداد کرے گی۔ پنجاب میں آپریشن کے حوالے سے کئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا جواب پنجاب حکومت کو دینا چاہیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں دہشت گرد قوم کے دشمن ہیں اُن کے خلاف بھرپور کاروائی کی ضرورت ہے پوری قوم دہشت گردی کے مقابلے کے لئے متحد ہے اور ملک میں امن و امان قائم کر کے دم لے گی۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے جس سے پاکستانی عوام بہت پریشان ہے، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔