میں نے الیکشن 2011میں جو عوام کے ساتھ وعدے کیے تھے وہ پورے کیے‘سردارقمرالزمان خان

جمعہ 1 اپریل 2016 12:45

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیرصحت سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ میں نے الیکشن 2011میں جو عوام کے ساتھ وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اس سے زائد بلاتخصیص باغ کے دونوں حلقوں میں ترقیاتی کام کروائے الیکشن ہمار ا منشور تھا کہ تعلیم و صحت ،روڈز اور بے روزگار کا خاتمہ کیا جائے گا اللہ تعالی کے فضل وکرم کے ساتھ ا ن تمام ترجیحات کو مکمل کیا بلکہ اس کو ترقی کی اعلی منزلوں تک پہنچایا او ر باغ کو آزاد کشمیر کا ماڈل ضلع بنانے کا جو تہیہ کررکھا تھا اس وقت آزا دکشمیر کے کسی بھی ضلع سے کم ترقی پر نہیں رہا ضلع باغ کی حدودمیں دوسرے ضلع سے داخل ہونے والی تما م سٹرکیں اس ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں تھب میرا اپنا گھر ہے اور پنیالی اور تھب کے عوام کی مشکلات سے میں بخوبی اگاہ ہوں اور میں نے ترقیاتی کاموں کا آغاز دوسرے علاقوں سے کیا تھا اورآخر میں اپنا علاقے کو رکھا تھا تاہم اس کو کسی صورت دوسرے علاقو ں سے کم تعمیر وترقی نہیں ہوسکتی تھی بنی پسائی ،تھب ،ملوٹ روڈ انتہائی اہیمیت کی عامل روڈ ہے اوریہ 18فٹ چوڑائی دوروایہ سٹرک انتہائی معیار کی عامل سٹرکیں بنے گی اورآج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنے گھر علاقہ کی اس سٹرک کا کام شروع کروایا دیا ہے جو خود 18کروڑکی لاگت سے تعمیر ہوگی اور قیلیل مدت میں سٹرک تعمیر ہوگی میں علماء کرام کی عزت واحترام دل وجان سے کرتا ہوں تھب علماء کرام کی دھرتی ہے اور علما ء کرام ہمارے ابنیا ء کرام کے وارث ہیں ان کی عزت واحترام کرنا ہم پر فرض ہے اورمیں دلی طور پر علماء کرام کی قدر کرتاہوں تھب میں نے الیکشن میں وعدہ کیاتھا کہ عوام کو سب ڈویژن ہاڑی گہل سے حد بندی ختم کرواں گا اور تھب میں گرلز انٹر سائنس کا لج کا قیام BHUکے قیام اور تھب کے اندر سٹرکوں کی تعمیر ہماری حکومت کے نمایاں کام ہیں بنی پسائی تھب روڈ فیز 14/2کلومیٹر کا سنگ بنیاد رکھا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پنیالی میں BHU کی افتتاح کرنے تھلوموڑ چھیڑ غنی آباد ملوٹ روڈ فیزٹو ساڑھے دس کلومیٹر اور تھب میں BHUکا افتتاح کرنے کے بعد الگ الگ اور مختلف تقربات سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ باغ سردار راشد قمر ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ خورشد علی کاشمری ،سابق ایڈمنسٹریر ضلع کونسل سردار حاجی اورنگزیب صدیق ،سید امتیاز حسین شاہ ،محمد اعجاز بیگ ،راجہ محمد مشتاق ایڈوکیٹ ،سردار امجد عتیق ،راجہ محمد عمر خان ،راجہ عبد العزیر خان ،ناصر قیوم چغتائی ،نمبر دا رمحمد نصیر خان سردار محمد بشیر صدیق ،سردار محمد اعجاز یقوب راجہ محمد پرویز خان ،راجہ محمد اظہر افسر خان ،محمد زبیر اور دیگر کئی مقررین نے خطاب کیا ۔

وزیر صحت سر دار قمرالزماں خان نے کہا کہ الیکشن 2011میں تعلیم صحت ،رسل وسائل اور بے روزگار کا خاتمہ کا منشور لے کر آئے تھے اور ٹارکٹ ہم نے 100فیصد پورا کیا اور ہم اللہ کے فضل وکرم کے ساتھ ضلع باغ کے دونوں حلقو ں اور بلاخصوص وسطحی باغ میں الیکشن کے موقع پر میں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے 100فیصد پورے کیے اور تعمیر وترقی ،وویمن یونیورسٹی ،حلقہ کے اندر پختہ سٹرکوں کا جال بچھایا ،تعلیمی سیکٹر پر تمام یونین کونسل میں بلاخصوص کام کیے اور انٹر سائنس کالجز کا قیام اور عوام کی صحت کی سہولیات ان کی دہلز پر پہنچائی انہوں نے کہاکہ پڑھ لکھے بے روز گار لوگوں کو بے روز گار کے مواقع فراہم کیے ۔

ضلع باغ کے اندر تعمیر وترقی ہوئی ہے اس کا دوسر ا اضلاع کے ساتھ موزانہ کیے جائے توضلع باغ کسی سکیٹر می دوسرے اضلاع سے کم نہ ہوگا باغ حقیقی معنوں میں آزاد کشمیرکا ماڈل ضلع ہے جس کی تمام بڑی سٹرکیں خواہ وہ چکار سدھن گلی تا باغ ،کوہالہ مری باغ ،شجاع آباد باغ روڈ اور لسڈنہ ڈھلی باغ روڈ اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہیکہ دوسر ے اضلاع کی سٹرکیں اور باغ کی سٹرکوں کا اندازہ کیا جاسکتاہے جب کہ 2011سٹرکوں کی حالت کیسی تھی وزیرصحت سردا رقمرالزمانخاں نے کہاکہ میں عوام کو کہتا ہوں کہ آپ لوگ الیکشن کے موقع پر جاگ کر بے شعور ہوکر ایک دن مجھ کو آزمائے اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں میں پورے 5سال جاگ کر آپ کے حقو ق کی جہدوجہد کرتاہوں اگر مجھے آپ کے حقوق و وسائل کے حل میں جو رکاوٹیں پیش آتی ہیں انکی پرواہ کیے بغیر اور بعض اوقات چھین کر بھی عوام کو اعلی سہولیات فراہم کرتاہوں اور عوام کا خادم اور چوکیدار بن کر مسلسل جہدوجہد کرتاہوں اور کوشش ہوتی ہے کوئی ایسا کام ہوجس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو تعلیمی پیکچ اور بچوں کو تعلم یافتہ بنانے کا خواب تھا جو میں نے 1990میں شروع کیا تھا اس خوا ب کو 1996-97میں تعلیمی پیکچز اور باغ میں وویمن یونیورسٹی کے قیام سے اس خواب کو پورا کیا ۔

وزیر صحت سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور تکلیف کا مجھے باخوبی علم ہے کیوں کے میں اسی علاقہ کا رہنے والا ہوں اور تھب کی عوام اورہم اسی علاقہ میں پید ا چل کر نعماپورپہنچتے اور وہاں سے باغ جاتے تھے انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے حوالہ سے میری کوشش ہوگی کہ میں پورے حلقہ کا نمائندہ ہوں اورپہلا اورددسرے علاقوں میں کام کراسکوں اور آخرمیں اپنا گھر علاقہ کے کام کروں تاہم اپنے علاقے کوکسی بھی طور پر دوسرے علاقوں سے کم ترقی دینا نا ممکن ہے۔

الیکشن کے موقع پر تھب کی عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ سب ڈویژن ہاڑی گہل سے ہماری جان چھوڑاہی جائے میں نے ہاڑی گہل کی ازسرے نو حد بندی کروا کر ہاڑی گہل سے آپ کی جان چھوڑوا دی عوام کی سہولیات کی فراہمی ہم نے عوام کو بہتر سہولیات کی زندگی کی فراہمی کی وزیر صحت نے پہنچائی عوام کی طرف سے پیش کیے جانے والے مسائل کو من وعن منظور کرتاہوں انہوں نے کہاکہ تھب میں انٹرمیڈ یٹ ثانوی تعلیمی بورڈ کا امتحانی سنٹرکا قیام تھب میں جو سٹرکیں اور مسائل عوام نے بتائے وہ فوری حل کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :