تحریک انصاف کیلئے حلقہ ایل اے 6سما ہنی سے پارٹی ٹکٹ کیلئے چودھری محمد رزاق مضبوط امیدوار

جمعہ 1 اپریل 2016 12:45

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے لئے حلقہ ایل اے 6سما ہنی سے پارٹی ٹکٹ کے لئے چودھری محمد رزاق مضبوط امیدوار، چودھری اصغر علی آف گھوٹاں کی لاحاصل دوڑ، تفصیلات کے مطابق آمدہ الیکشن 2016کے لئے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے سما ہنی حلقہ سے سابق وزیر حکومت و سربرہ پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے بھائی چودھری محمد رزاق اور پونا ہی سے چودھری اصغر علی آف گھوٹاں نے درخواستیں جمع کرا دیں ہیں اور اپنی اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز بھی کر رکھا ہے لیکن دونوں امیدواروں میں چودھری محمد رزاق مضبوط پوزیشن میں ہیں اور قوی امکانات ہیں کہ پارٹی ٹکٹ چودھری محمد رزاق ہی کو ملے گا اور چودھری اصغر علی کی دوڑ بھاگ لاحاصل ہی رہے گی اور انہیں بالآخر پارٹی ڈسپلن کا خیال کرتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر کی حمایت ہی کرنا پڑے گی کیونکہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں سخت محنت کی ضرورت ہے ایسے میں کسی نئے بندے کو میدان میں لا کر مقابلہ سے آوٹ ہونے کے مترادف ہے-