بنڈالہ موڑ تا سما ہنی سڑک پر کام شروع نہ ہو سکا‘سڑک کھنڈر بن گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 12:45

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء ) بنڈالہ موڑ تا سما ہنی سڑک پر کام شروع نہ ہو سکا ،چند کلو میٹر سڑک کھنڈارات کا سا منظر پیش کر رہی ہے محکمہ نے ایک ہفتہ میں کا شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے ،عوام علاقہ نے ایک بار پھر احتجاج کے لئے سر جوڑ لئے تفصیلات کے مطابق بھمبر سے بنڈالہ موڑ تک سڑک کی پختگی کا کام مکمل ہونے کے بعد بنڈالہ موڑ سے سما ہنی شہر تک چند کلو میٹر سڑک کاکام روک دیا گیا تھا جس پر اہلیان سما ہنی نے احتجاج کیا جس پر ایکسین شاہرات اور دیگر تحصیلی وضلعی ذمہ داران کی طرف سے ایک ہفتہ میں اس سڑک پر کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود سڑک پر کام شروع نہیں ہو سکا اور اگر ان دنوں میں بارش ہو گئی تو اس سڑک سے ٹریفک گزرنا مشکل ہو جائے گا ادھر اس طوطہ چشمی پر اہلیان سما ہنی نے ایک بار پر احتجاج کے لئے صلاح و مشورے شروع کر دئیے ہیں اور آئندہ چند دن میں بڑا حتجاج متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :